محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی کے مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 10 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔
سی ٹی ڈی نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان اور دیگر رہنما 18 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں شاملِ تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شبلی فراز کو بھی تھانا سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔
اسی طرح عمرا ایوب اور عامر کیانی کو تھانا سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔
راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، عمر سلطان، حسان نیازی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسد عمر، علی نواز اعوان اور جمشید مغل کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں طلب کیا گیا ہے۔