• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ڈار کارکنوں کے ہمراہ زبردستی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں داخل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں پیش ہوگئے۔

اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں عثمان ڈار کارکنوں کے ساتھ زبردستی داخل ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق محکمے کے ڈاریکٹوریٹ میں پی ٹی آئی کے کئی کارکن داخ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ میں کسی کا بھی ہجوم لانا غیر قانونی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے یہ بھی کہا کہ آئندہ یہ سب روکنے کےلیے مناسب انتظام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے مناسب لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید