اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز (یو سیز) میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی آئندہ سماعت پر 29 مارچ تک روک دی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کا حکم چیلنج کیا تھا، جس پر سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، 5 یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور1 کراچی ایسٹ کی شامل ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے، اگر آج گنتی ہوجاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہوجائے گی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن کیا قابل سماعت ہے، اس حوالے سے حتمی دلائل 29 مارچ کو طلب کرلیے۔