• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل کا 20 کروڑ روپے کی 100 ایمبولینسوں کا عطیہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان کے ادارے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 20کروڑ روپے مالیتی ایک سو منی ایمبولینسیں ملک کے چاروں صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری توانائی کیپٹن (ر) محمد محمود آج اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس بلیو ایریا میں منعقد کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین ظفر مسعود، منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات ملک اور ہیڈ آفس کے دوسرے عہدیدار تقریب میں موجود ہوں گے۔ او جی ڈی سی ایل بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ان تمام اضلاع میں رفاع عامہ کی اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوتی چلی آرہی ہے جن میں او جی ڈی سی ایل کئی عشروں سے گیس اور تیل کی دریافت کرتی چلی آرہی ہے۔20 کروڑ روپے مالیتی جن ایک سو ایمبولینسوں کو بطور عطیہ دیا جائے گا اس میں دو دو اسٹریچر، آکسیجن کے سلنڈر نصب ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں یا مریضوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال پہنچانے کیلئے درکار پورا سازوسامان شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید