• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے حراست میں لے لیا۔

ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گارڈن تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون اسسٹنٹ بالواسطہ یا بلاواسطہ ڈاکٹر بیربل گینانی کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کو زیرحراست شخص کا ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ملوث ہونےکا شبہ ہے، حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کا قریبی رشتہ دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید