• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو شہری نے کار سے اڑا دیا، تشدد سے 1 ہلاک


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی، کار سوار شہری نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ ڈاکوؤں کو ٹکر مار دی۔

پولیس حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے۔

ان زخمی ملزمان کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران 1 ملزم دم توڑ گیا۔

زخمی 2 ملزمان شیر اللّٰہ اور عبدالنصیر کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

انڈہ موڑ پر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

دوسری جانب نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید