پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے استفسار کیا ہے کہ گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچ گیا؟
ایک بیان میں شیریں مزاری نے سوال کیا کہ دفترخارجہ بتائے ایک پاکستانی کیسےاسرائیل مال برآمد کر رہا ہے؟ اس معاملے پر امریکن جیوش کانگریس کے بیان کی کیا وضاحت ہے؟
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ بتائے وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں اسرائیلی لابسٹس سے ملاقات کیوں کی؟
پاکستان نے اپنی پالیسی بدلی نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کی ہے، لیکن ایک پاکستانی یہودی شہری کے انفرادی قدم پر تحریک انصاف نے پروپیگنڈا شروع کردیا۔
بابر اعوان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کروا دی، دفتر خارجہ اور وزارتِ تجارت نے واضح تردید کی لیکن شیریں مزاری نے سوال داغ دیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچ گیا؟ لیکن شیریں مزاری بھول گئیں کہ فیشل بن خالد کو 2019ء میں عمران خان کی حکومت نے اسرائیل جانے کےلیے خصوصی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔
اسی دور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اسما حدید اسرائیل کے حق میں تقریر کرچکی تھیں۔