• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع

چوہدری پرویز الہٰی —فائل فوٹو
چوہدری پرویز الہٰی —فائل فوٹو

سیشن کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی۔

راسخ الہٰی، زارا الہٰی، تحریم الہٰی، مجاہد اسلام، شجاع الدین، احمد فاران اور ضیغم عباس نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواستیں عدالت میں دائر کر رکھی ہیں۔

راسخ الہٰی، زارا الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر درخواست گزاروں کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیشی رپورٹ جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل کے لیے وقت درکار ہے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکلان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ اسی نوعیت کے مقدمے کو خارج کر چکی ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید