بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کوئٹہ میں بعض جگہ بکرے کا گوشت 1800 روپے فی کلو میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔
شہر میں گائے کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اپنے مقرر کردہ نرخ نامے پر عمل درآمد میں ناکام ہے۔