پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ہونے والے دستور پاکستان کنونشن میں آئین کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آئین کو مطالعہ پاکستان، تاریخ، اردو اور انگریزی کی نصابی کتابوں میں شامل کیا جائے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نصاب میں آئین پڑھانے سے نوجوانوں میں شعور پیدا ہوگا، وہ آئین شکنوں کو پہچانیں گے۔