آئین پاکستان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے آئین پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن میں اس حوالے سے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آئین کی تیاری میں اہم کردار اداکرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ 1973ء کے آئین کی تیاری میں عبدالحفیظ پیرزادہ کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پانچویں اسمبلی، آئین ساز کمیٹی، ذوالفقارعلی بھٹو، اسپیکر فضل الہٰی چوہدری، پروفیسر غفور، مفتی محمود، غوث بخش بزنجو اور دیگر اکابرین کا کردار بھی تسلیم کرتے ہیں۔
اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ جن طالع آزماؤں نے آئین پاکستان کو معطل اور مسخ کیا ان کی مذمت کرتے ہیں۔