• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI حکومت ’سازش‘ کے تحت زبردستی مسلط کی گئی، احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جسے 2018کے انتخابات کے بعد ایک ’سازش‘ کے تحت زبردستی پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی حکومت کو برقرار رکھنے اور اسکی حکمرانی کو طول دینے کیلئے ہر طرح کی حمایت کرتے رہے ہیں، ریاست ہر قسم کی دہشتگردی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں جب بھی پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی اہم کام ہو گا تو عمران خان لانگ مارچ لے آئیگا، موجودہ حکومت نے دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں اپنائیں اور متعدد چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ملک کو بتدریج استحکام کی طرف لے جا رہا ہے،2017-18میں ملکی معیشت دنیا میں پہلی پانچ امرجینگ اکانومی میں شامل تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماضی کی ناکام معاشی پالیسیوں اور خراب حکمرانی کے باوجود پاکستان کو بتدریج استحکام کی طرف لے جانے میں کامیابی ملی۔
اہم خبریں سے مزید