• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹ چیک: جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ نواز شریف نے ”ملک کو تباہ کرنے“ کی دھمکی دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دھمکی دی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی کے حق میں نہیں آیا تو وہ ملک کو تباہ کر دیں گے۔

’’جیو فیکٹ چیک‘‘ نے سوشل میڈیا پر پھیلی خبر کی تردید کردی۔

نواز شریف نے 31 مارچ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم فراہم کردیا، کسی بھی خبر کی نشاندہی کرنے کے لیے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کے لیے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے، کسی بھی دعوے کی نشاندہی کے لیے جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر اپنی آرا بھی دے سکتے ہیں۔

فیک نیوز سے چھٹکارا پا کر جیو۔

قومی خبریں سے مزید