• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف بشریٰ بی بی کی درخواست1 لاکھ جرمانے کیساتھ خارج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زمان پارک میں عید کی تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ نے ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ۔

عدالت نے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہو گا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید