• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ہیئر کٹنگ کس حجام سے کرواتے ہیں؟


بابر اعظم، امام الحق، معین خان، شاداب خان سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ملتان کے ہیئر ڈریسر کے معترف ہیں۔

مجتبیٰ عرف موجی کا کہنا ہے کہ دھوپ میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کی جلد متاثر ہوجاتی ہے تو بابر اعظم کلینزنگ کروانا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق بلیک ماسک لگواتے ہیں، پہلے کھلاڑیوں کو لمبے بال پسند ہوا کرتے تھے اب شارٹ کٹنگ چل رہی ہے۔

مجتبیٰ عرف موجی کے مطابق کھلاڑی جب میچ کھیل کر آتے ہیں تو ان کی سب سے بڑی انجوائے منٹ سیلون ہوتا ہے، پہلے کھلاڑیوں کو لمبے بال پسند ہوتے تھے اب شارٹ کٹنگ چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے لمبے بال تھے وہ اسٹکنگ بھی کرواتے تھے، شاداب خان، رضوان خان، بابر اعظم شارٹ کٹنگ کو پسند کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید