قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ 14 مئی کی تاریخ فائنل ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ حکومتی ٹولہ اداروں کے درمیان لڑائی کروانا چاہتا ہے، فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس الیکشن سے فرار کی کوشش ہے اور کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس سے قبل بھی سپریم کورٹ پر حملہ کیا، حکومت اسمبلی سے قراردادیں لا کر سپریم کورٹ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون اور آئین کی پاسداری کر رہی ہے، پی ٹی آئی اور پوری عوام چاہتی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو۔