وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آج انتخابی عمل داری سے اعتماد اٹھایا جا رہا ہے، اس سے بڑی سازش نہيں ہوسکتی۔
چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر بات نہ کرنا جرم ہوتا۔
ملک احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ کے اندر دوہرا معیار نظر آیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں جسٹس قاضی فائز عیسی پر ایک ریفرنس بنا اور ایک جج نے کہا کہ ٹیکس کا معاملہ وہ نہيں سن سکتے۔