• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید