پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے۔
فود چوہدری نے الزام لگایا کہ فضل الرحمٰن نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں، ان کے کسی مؤقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی؟
قبل ازیں اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے، تیسرا کوئی حل نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جو آئین پامال کر رہے ہیں انہیں قانون اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔