• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے رات گئے آپریشن، گھر کا گیٹ توڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل)مرکزی صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس اور اینٹی کرپشن نے لاہور میں ظہور الٰہی روڈ پر رات گئے انکے گھر پر چھاپہ مارا ہے، مزاحمت پر 7 ملازم گرفتار کر لئے گئے۔سابق وزیر اعلی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت اس مقدمہ میں 6 موی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے ہمراہ لیڈیز پولیس بھی موجود ہے۔ٹیم نے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کی تو پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کیلئے پوزیشنز سنبھالیں،اینٹی کرپشن ٹیم نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے 23/6 میں گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں۔نادر دوگل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ مقدمے میں عدالت پہلے ہی پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے،قانونی ٹیم نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ جج طارق سلیم شیخ کے حکم پر پرویز الہیٰ کو ضمانت مل چکی ہے، اس پر پولیس نے ضمانت کا حکم نامہ مانگا۔
اہم خبریں سے مزید