• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی سفارتخانے میں عید ملن پارٹی


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

عید ملن پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان اور فرانس کے روابط کو بڑھانے کے لیے کمیونٹی کی کوششوں کو سراہا۔

سینیٹر رانا محمود الحسن کی سربراہی میں آنے والے وفد نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔

’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس پارٹی کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو قومی یک جہتی کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر مہمانوں نے کہا کہ سفارت خانے میں پاکستانی کلچر جیسا ماحول تھا، ہمیں آج محسوس ہوا جیسے ہم پاکستان میں ہیں۔

عید ملن پارٹی میں مہمانوں کی روایتی پاکستانی پکوانوں سے خوب تواضع کی گئی اور معروف گلوکار ریاض نے موسیقی  سے عید ملن پارٹی کی رونق کو دوبالا کر دیا۔