سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اپنے دور کے اقدامات کو ناقابل معافی قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے، انہوں نے لوگوں اور ملک کے ساتھ ظلم کیے ہیں۔