• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ملکی مذاکرات، افغان اور چینی وزرائے خارجہ رواں ہفتے پاکستان آئینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی رواں ہفتے کے آخر تک پاکستان کا دورہ کرینگے.

دونوں وزرائےخارجہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ملاقات کرینگے ، افغان وفد میں کاروباری افرادبھی شامل ہونگے.

 افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکانی طور پر دونوں وزرائے خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئینگے.

دونوں کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے.

چینی وزیر خارجہ نئے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرینگے وہ بھارت کے شہر گوا میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد براہ راست بھارت سے پاکستان آئینگے اور سہ فریقی مذاکرات میں اپنے وفد کے ہمراہ شامل ہونگے.

 افغان وزیر خارجہ کے ہمراہ آنیوالے وفد میں افغانستان کے کاروباری اور سیاسی زعماء بھی شامل ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید