• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے مالیت کی کھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) کسٹم انٹیلی جنس نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی یوریا کھاد اور چینی پاکستان سے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان نے مختلف واقعات میں اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور 39کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چینی اور کھاد کو تحویل میں لے لیا، آپریشن میں کسٹم انٹیلی جنس نے فرنٹیئر کور ، ضلعی انتظامیہ اور پولیشن کے ساتھ مل کر چند دنوں کےد وران 16کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی یوریا کھاد کے 41ہزار 883تھیلے اور 22کروڑ 47لاکھ روپے مالیت کی چینی کے 44ہزار957تھیلے قبضے میں لیکر افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ، ایک کارروائی میں ڈائر یکٹر کسٹم انٹیلی جنس گڈانی ڈاکٹر طاہر قریشی کی سربراہی میں خضدار میں سمگلروں کے ایک فارم ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا یوریا کھاد کے 26ہزار407تھیلےا ور چینی کے 8209تھیلے قبضے میں لیے گئے ، ایک اور کارروائی میں یوریا کھاد کے 10630اور چینی کے 3770تھیلے قبضے میں لیے گئے ،گڈانی اور نوشکی میں چند روز قبل یوریا کھاد کے 2200تھیلے اور چینی کے 10ہزار تھیلے قبضے میں لیے گئے یہ تمام ضروری اشیا پاکستان سے افغانستان میں سمگل کیے جانی تھیں ، سمگلنگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر چیئرمین ایف بی آر اور ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن نے کسٹم اور قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہاہے۔
اہم خبریں سے مزید