• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ بلاول بھٹو دورۂ بھارت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن روانگی سے قبل ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کانفرنس کا خلاصہ پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس وقت گووا میں ہوں، جہاں ہم ایس سی او میں شرکت کےلیے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کانفرنس میں بطور وزیر خارجہ پاکستان کا موقف رکھا، لنچ کے بعد میں نے آج کچھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ ملاقاتیں تھی جو گزشتہ روز نہیں ہوسکی تھیں، اب میں پاکستان کےلیے بھارت سے روانہ ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دورہ بھارت کے دوران پاکستان اور بھارت کے چند میڈیا چینلز کوگووا میں انٹرویوز دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید