عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی کال نہیں دی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان عدالت کے آرڈر کے احترام میں عدالت آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کو زد وکوب کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ اسد عمر نے کل بھی کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ہم سے تعلق نہیں۔