• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا خلاف قانون، فضل الرحمان تحمل سے کام لیں، پاکستان و سپریم کورٹ بارز

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی و عدالتی بحران کے خاتمہ کے لئے صبر وتحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمیں ہارون الرشید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ نے ہفتہ کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم ) کی جانب سے کل بروز سوموار سپریم کورٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مومنٹ اور ممکنہ دھرنہ دینے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم سے استدعا ہے کہ وہ کوئی ایسا عمل نہ کرے جس سے ملک میں افراتفری پیدا ہوا اور یہ تاثر پیدا ہو کہ عدلیہ پر دبائو ڈالا جارہا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کے معزز ججوں کو بھی غور کرنا چاہئے کہ حالات اس نہج تک کیوں پہنچے ہیں؟ عدالت نے پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے لئے فل کورٹ بنچ کی تشکیل کی استدعا کی ہے جسے کسی صورت بھی ناجائز قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ،اگر عدالت اس استدعا کو مان لے تو یہ سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ پاکستان بار کونسل قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے لیکن اس کے لئے فریقین کو کو بھی اپنے اپنے رویوں میں لچک پیدا کرنا ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید