• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر آج کتنا مہنگا ہوا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج مزید مہنگا ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 44 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 172 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 6 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید