تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فلک ناز کو اقدامِ قتل اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت درج کیس سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کا 3،3 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا جو عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نے کہا کہ فلک ناز اور شیریں مزاری سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔
شیریں مزاری کو تھانہ ترنول میں اقدامِ قتل اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت درج کیس میں پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔