• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی پیدائش کے دوسرے دن سلمان سے افیئر کا الزام لگایا گیا، بھاگیاشری

بالی ووڈ اداکارہ بھاگیاشری نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کے بارے میں افواہوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے 33 سال پرانا ایک واقعے کا تذکرہ کیا۔

بھاگیاشری نے سلمان خان کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مختصر سا کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل ہی میرے بیٹے ابھی مانیو کی پیدائش ہوئی تھی کہ ایک خاتون صحافی گلدستہ لے کر آئیں اور بولی کہ مجھے  بھاگیاشری سے ملنا ہے۔

میری نند انہیں میرے پاس لائیں، جب وہ اندر آئیں تو میرے شوہر سے بولیں آپکو بھاگیاشری کا سلمان خان کے ساتھ افیئر کیسا لگتا ہے؟ اور اب یہ بچہ ہوا ہے۔ 

مجھے اس وقت ایسا لگا کہ ایسی بات تو کبھی کسی نے نہیں کی تھی اور پھر سلمان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کیا، اس دوران کبھی ہمارے درمیان ایسا کوئی رشتہ نہیں تھا اور یہ سب کچھ اس دن کہا گیا جب میرے بیٹے کی پیدائش کا دوسرا دن تھا۔

تب مجھے یوں لگا کہ لوگ دوسروں کو کس کس طرح تکلیف پہنچا سکتے ہیں، مجھے اس پر کافی دکھ ہوا۔ جس کے بعد میں نے فلمی میگزین پڑھنا بھی چھوڑ دیا اور فلمی دنیا سے بالکل الگ ہوگئی۔ 

یاد رہے کہ 54 سالہ بھاگیاشری نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شروع کیا، جبکہ انہوں نے اپنے شوہر ہمالے دسانی کے ساتھ فلم قید میں ہے بلبل (1989)، تیاگی اینڈ پائل (1992) میں کام کیا۔

ان کی شادی 1990 میں ہوئی اور ان کے دو بچے  ابھی مانیو اور بیٹی اونتیکا ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید