تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا۔
فیاض چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے 15 مئی کو فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا تھا۔