سینٹرل جیل اڈیالہ میں تھری ایم پی او کے تحت نظربند پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کو عدالتی احکامات کی روشنی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا لیکن جیل کے باہر سے تینوں رہنماؤں کو پنجاب پولیس دوبارہ گرفتار کرکے لے گئی۔
تینوں رہنماؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔
جیل سے باہر آنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن وہ دباؤ قبول نہیں کررہے۔ پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بیٹی سے ملنے کے لیے پولیس سے درخواست کی۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو بیٹی سے ایک منٹ ملاقات کی اجازت دی اس کے بعد پولیس شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو لے گئی۔