برطانیہ، روس، چین، ایران اور ملائیشیا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات بات چیت اور مذاکرات سے حل کریں۔
چین نے فوری طور پر لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کو خطرناک تصادم سے گریز کرنے اور کشیدگی کم کرنے پر زورد یا اور کہا کہ دونوں ممالک اختلافات سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران گفتگو میں سہولت کے لیے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نےپاکستان اور افغانستان سے فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ دونوں ملک تحمل سے کام لیں۔
انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات جائز ہیں اور افغانستان کی خود مختاری و سالمیت کا احترام بھی ضروری ہے ۔