• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس، شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے، وزیر صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے تھے ۔ عمران خان گرفتار ہوئے تھے پمزاسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا تھا لیکن رپورٹ سامنے آنے سے پہلے ہی ان کو رہا کردیا گیا۔ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ شراب اورکوکین کا استعمال کرتے ہیں۔عمران خان جب وزیراعظم تھا تو اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ یہ دماغی طور پر درست نہیں ہے، اس کو میوزیم میں رکھو، اس طرح کی دوسری چیز آپ کو نہیں ملیں گی،اگر سپریم کورٹ نے عمران خان کو پاگل قرار دے دیا تو ہم عدالتی فیصلے کو تسلیم کرلیں گے۔
اہم خبریں سے مزید