• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمراء آرٹس کونسل میں سہ روزہ جشن جون ایلیا کا آغاز

لاہور(شوبرز رپورٹر)ادبی تنظیم عشق آباد اور لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کے زیر اہتمام الحمراء میں سہ روزہ جشن جون ایلیا کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر، افتحار عارف ،عطاالحق قاسمی ،عباس تابش ،کشور ناہید،اصغرندیم سید،سہیل وڑائچ ودیگرنے اظہار خیال کیا۔ سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نوازملک ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر نے بھی شرکت کی ۔ عامر میر نے کہا کہ جون ایلیا فن برائے فن کے قائل تھے،منفرد اسلوب میں شاعری کی،اردو زبان وادب کی ویب سائٹ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں، افتخار عارف نے کہا کہ ان جیسی مقبولیت شاید ہی اردو کے کسی دوسرے شاعر کو میسر آئی ہو،عطاء الحق قاسمی نے کہا جو ن ایلیا سٹوڈنٹس میں بہت مقبول تھے مختلف کالجوں اور یونیورسٹی ہاسٹلز کے در و دیوار پہ ایک طرف ’خود کو تباہ کر لیا ،کشور ناہید نے کہا چونکا دینے والے لب و لہجے کے سبب ادبی حلقوں میں جون ایلیاکی خوب پذیرائی ملی ، اصغر ندیم سید نے کہا ان کا کلام پڑھ کر سوال اٹھتا تھا کہ میر و غالب کے دور کی بھٹکتی ہوئی روح آج کے زمانے میں کہاں سے آ گئی،، منور سعید نے کہا جون ایلیا اپنی تخلیق کو پروڈکٹ بنانے میں کامیاب ہو ئے،سہیل وڑائچ نے کہا کہ جون ایلیا کی شہرت میں سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر صغرا صدف نے بھی خطاب کیا۔