پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی۔
ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں مداخلت کرتی تھیں، میڈیا مینجمنٹ کرتی تھیں، پنجاب کے معاملات میں ان کی مداخلت کی تفصیل بہت طویل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سلیم صافی اور حامد میر کے پروگرام میں جانے والے پر بشریٰ بی بی فون کر کے ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھیں کہ آپ وہاں گئے کیوں؟
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی تھیں کہ ان لوگوں یعنی حامد میر اور سلیم صافی کو بین کرو، ان کے پروگرام میں نہیں جانا ہے۔