• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کیساتھ ایک اور پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں، یاسر نواز

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی۔

اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا۔

اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان کے سبب علیزے شاہ کے ساتھ بننے والے تنازع سے متعلق بھی بات کی۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں نے ایک بار وہ بیان دے دیا، بار بار اُس پر بات کرنا مناسب نہیں لگتا، انہوں نے علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ غلطی ہو گئی مجھ سے ایک شو کے دوران میرے منہ سے علیزے شاہ کا نام نکل گیا تھا۔


یاسر نواز نے مزید کہا کہ علیزے مجھے معاف کر دو مجھ سے ایک غلطی ہو گئی، مجھے تہمارا نام نہیں لینا چاہیے، اللّٰہ تمہیں خوش رکھے آباد رکھے، میری دعا ہے انڈسٹری میں تمہیں بہت سارا کام ملے، پاکستان کو انڈسٹری کو تمہاری ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک بار پھر ایک پروجیکٹ میں کام کریں اور اچھا کام کریں۔

یاسر نواز نے کہا کہ مجھے یہ وقت نے سکھا دیا ہے کہ میڈیا ہمارا دشمن ہے ہمیں لڑانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ٹاک شو میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، اس دوران میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی، بطورِ ہدایتکار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔‘

دوسری جانب اس سوال پر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘

یاسر نواز نے کہا تھا کہ ’جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید