• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گاڑیاں، 31 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کی چوریاں، ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2 گاڑیوں 23موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فون ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 7افراد سے جھپٹا مارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں،آٹھ موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اوردیگرقیمتی اشیاءسے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الٰہی بخش میں تین ملزموں نے محمد اسماعیل کوگن پوائنٹ پر روک کر اس سے نقدی وغیرہ حوالے کرنے کاکہا اور اس کے انکارپرفائر ماراسے اسے زخمی کردیااور 3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ملازم مرتضٰی وغیرہ نے الطاف کے گھر سے آٹھ تولہ زیور، دولاکھ روپے ، ترنول کے علاقے میں شہزادہ خان کی دکان میں گھسنے والے دو ڈاکوؤں نے موبائل نقدی وغیرہ، ترنول کے علاقے میں محمود نے نشہ آوور شے پلا کررمشا ملک سے ڈیڑھ لاکھ روپے، طلائی انگوٹھی وچین وغیرہ ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر4پشاورروڈپر دوموٹرسائیکل سواروں نے امینہ فردوس کی گاڑی گن پوائنٹ پرروک کر پسٹل کے بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا اور اسلحہ کی نوک پر اس 2 طلائی کڑے 4تولہ اور ایک طلائی چین وزنی ڈیڑھ تولہ،تھانہ روات کے علاقہ موہڑہ وینس میں عرفان محمود کے گھرسے دوطلائی کنگن،طلائی انگوٹھی ، طلائی ٹاپس 3 جوڑی، چاندی انگوٹھی ، طلائی چین ، 2 لاکھ 90 ہزار روپے اوردوموبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ دادخان کالونی میں رضوان قادر کےگھر سے 5تولے طلائی زیورات اڑا لئے گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سمیع الرحمٰن اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ جارہاتھاکہ دو موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پراس کا موٹر سائیکل، موبائل فون اورساڑھے سات ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال،نیوٹاؤن، ائرپورٹ ، صدرواہ پیرودھائی کینٹ، سول لائنز،چونترہ،کورال، سبزی منڈی ، نون ، ہمک،کوہسار ، بھارہ کہو، بنی گالہ ، کراچی کمپنی،کھنہ ، کورال،آبپارہ ،رمناکی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید