اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق امیر جماعت اسلامی راولپنڈی اسلام آباد حافظ محمد ایوب چوہدری انتقال کر گئے وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور خالد ایوب کے والد تھے ، مرحوم حافظ ایوب کا شمار ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات میں ہوتاتھا۔ حافظ ایوب ،حافظ خلیل احمد کے ابتدائی شاگردوں میں تھے ،نماز جنازہ میں سابق گورنر کے پی سردار مہتاب احمد خان ،جماعت اسلامی کے مقامی امیر رضا احمد شاہ ،جمعیت اہل حدیث کے عہدیداروں ، ممتاز علمااور خفاظ ،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائز ر ڈاکٹر امجد ،کاروباری برادری اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔