• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے ملک گیر چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر کے متعد دسمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کرک کے رہائشی سے 4 کلو چرس جبکہ خیبر کے رہائشی سے 1 کلو چرس ، اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون ٹو کے رہائشی سے 60 نشہ آور گولیاں برآمدکر لی گئیں ۔پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 110 کلو چرس،بلوچستان کیچ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 713کلوافیون ،18 کلو آئس،6کلو چرس ،965 گرام آئس، 220 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید