نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے نیب میں جواب داخل کرا دیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے۔
شیخ رشید نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ معاملہ آیا تو کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا، میرے پاس اس کیس سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اس وقت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر سے بھی تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور شہزاد اکبر سے ان دنوں میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔
نیب حکام نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔