• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھنٹہ گھر کی تاریخی لحاظ سے بحالی کا فیصلہ، تزئین و آرائش شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گھنٹہ گھر بلڈنگ کو تاریخی لحاظ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں دلکش ملتان پراجیکٹ کے تحت گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دمدمہ کے قریب ٹرین کی بوگی کو خوبصورت ریسٹورنٹ کی صورت دینے کیلئے بھی کام کا آغاز کردیا گیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر بلڈنگ اور دمدمہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ترقیاتی سکیم کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بلڈنگ کے مختلف حصوں اور اپ گریڈیشن کی انسپکشن بھی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور والد سٹی پراجیکٹ افسران نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھنٹہ گھر بلڈنگ میں کرافٹ سکول بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔شہر اولیاءکی صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔ دمدمہ اور آرٹ گیلری کو بھی سیاحوں کیلئے دلچسپی کا محور بنائیں گے۔ گھنٹہ گھر کلاک اور لائٹس کی بحالی کیلئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔
ملتان سے مزید