ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں خاتون کا انتقال،اہلخانہ کا ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام ،پولیس کے مطابق ایک عمر رسید ہ خاتون کو نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا جسے خون کی اشد ضرورت ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اہلخانہ سے کہا کہ فوری طور پر بندوبست کریں،اہلخانہ خون کے بندوبست میں مصروف تھے کہ خاتون فوت ہوگئی ،اہلخانہ نےالزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت و لاپروائی سے خاتون فوت ہوئی، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور اہلخانہ کے مابین تلخ کلامی ہوتی دکھائی دی گئی ،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔