ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ اسلامیہ ملتان کے زیراہتمام خانیوال روڈ پر بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلم طالبہ کا زبردستی نقاب اتارنے کے خلاف ناظم جامعہ قاری ہدایت اللہ رحمانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے بھارتکے خلاف نعرے بازی کی جب کہ قاری ہدایت اللہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت میں ایک وزیر کی غیر اخلاقی حرکت نے بھارت میں شخصی آزادی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔