ملتان (سٹاف رپورٹر)16سالہ لڑکا کنویں میں گرگیا ریسکیو1122نے بروقت پہنچ کر زخمی حالت میں باہر نکال لیا ۔نوبہار نہر کے قریب توتاں والی سرکار کے قریب نامعلوم لڑکا اچانک کنویں میں گرگیا جس کی اطلاع پر ریسکیو1122نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر کنویں سے لڑکے کو زخمی حالت میں باہر نکالا جس کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ریسکیو1122لڑکے کو طبی امداد دیکر فری کردیا گیا جس کے بازو اور سر پر معمولی چوٹیں آئی تھی جس کی حالت ٹھیک ہونے پر گھر روانہ کردیا گیا ۔