• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کا لائیو شو میں صنم جنگ کو 10کلو وزن کم کرنے کا مشورہ

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف فنکار عمران عباس نے پرانی دوست، اداکارہ صنم جنگ کو 10 کلو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ دنوں معروف میزبان صنم جنگ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں۔ 

اس دوران اداکارہ کے قریبی، پرانے دوست عمران عباس کو بذریعہ کال شو میں شریک کیا گیا۔


شو کی میزبان کا عمران عباس سے پوچھنا تھا کہ صنم جنگ امریکا جا رہی ہیں، آپ صنم جنگ کو امریکا کے دورے پر جانے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔

جس پر عمران عباس نے لائیو شو میں بلا جھجک کہا کہ صنم جنگ کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ امریکا سے اپنا 10 کلو وزن کم کر کے آئیں۔

اس مشورے پر شو کی میزبان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا جبکہ اداکارہ صنم جنگ ہنس دیں۔

بعد ازاں عمران عباس کا بتانا تھا کہ صنم جنگ بہت اچھی لڑکی ہیں، یہ اپنی من موجی ہیں کسی کی نہیں سنتیں ہمیشہ اپنے من کی کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنم میری بہت اچھی دوست ہے، وہ اپنی ہر بات مجھ سے شیئر کرتی ہے اور کوئی پروجیکٹ آفر ہو تو سب سے پہلے مجھے بتاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید