سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتاری کے وقت کہاں جارہے تھے ان کے ڈرائیور نے پولیس کو بتا دیا۔
ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے، دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھے جنہیں چیک بھی کیا گیا۔
جس گاڑی میں پرویز الہٰی سوار تھے وہ بلٹ پروف تھی، چیکنگ کیلئے پولیس نے روکا تو ڈرائیور نے دروازہ نہیں کھولا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، پرویز الہٰی خود باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اصرار کیا۔