• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ملک بھر میں صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےلیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 415 روپے جبکہ سوئی سدرن کےلیے417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1 ہزار 238 روپے 68 پیسے جبکہ سوئی سدرن پر اوسط قیمت 1 ہزار 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اوگرا کی طرف سے گیس قیمتوں کیے گئے حالیہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا جبکہ گیس قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

قانون کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ 45 دن میں کرنا لازم ہے، اس دوران اگر وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو قیمتیں از خود لاگو ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت سبسڈی دینا ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید