• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ تیاری، وزارتِ خزانہ کے ملازمین کے اوقات کار میں اضافہ، چھٹیاں بھی بند

آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں 10 جون تک وزارتِ خزانہ کے ملازمین کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارتِ خزانہ نے مجوزہ اتھارٹی کی ہدایت پر سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق نئے بجٹ کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق ملازمین کےدفتری اوقات صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے تک کردیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو نئے شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

ایڈیشنل فنانس سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز سمیت متعلقہ افسران کو بھی اس حولے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید