ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آنے والے ٹرین حادثے پر پولیس نے لاپرواہی سے زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرین حادثےکی تحقیقات جلد ہی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کےحوالےکردی جائیں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریلوے نے ٹرین حادثے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ، بھارتی ریلوےنے الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں ٹیمپرنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔